عالمی فضائی صنعت کے منافع میں کمی کا خدشہ ظاہرکردیاگیا

عالمی فضائی صنعت کے منافع میں کمی کا خدشہ ظاہرکردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آن لائن)انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن یعنی ایاٹا نے کہا ہے کہ چین کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کے خدشات کے سبب اس کے منافعے میں کمی واقع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایاٹا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ سنہ 2014 میں 18 ارب ڈالر کا منافع کمائے گی، تاہم رواں برس مارچ میں اس کا منافع 18.7 ارب ڈالر سے کم رہا۔ایاٹا نے اس کی وجہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی قرار دی۔ایاٹا کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ٹیلر کا کہنا ہے کہ فضائی صنعت کو مخالف ہواو¿ں کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ہوابازی کی صنعت کو بنیادی ڈھانچے پر آنے والے خرچ، ایئر ٹریفک مینجمنٹ کی نااہلی اور ٹیکسوں کے بھاری بوجھ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی اے ٹی اے نے پیش گوئی کی ہے کہ 2014ء میں ہوائی صنعت کی آمدنی 746 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ٹونی ٹیلر نے مزید کہا کہ بےرحم معاشی حقیقت یہ ہے کہ ہم صرف 2.4 فیصد کی اوسط سے منافع کمائیں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہر مسافر سے چھ ڈالر سے بھی کم منافع حاصل کریں گے۔آئی اے ٹی اے 240 بین الاقوامی ہوائی ایئر لائنز کی نمائندہ تنظیم ہے جو ایئر ٹریفک کا 84 فیصد حصہ کور کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -