بنگلہ دیشی گارمنٹس مینو فیکچرینگ سیکٹر کو ورلڈ کپ جرسیاں بنانے کے لئے 500 ملین ڈالر کے آرڈرز موصول

بنگلہ دیشی گارمنٹس مینو فیکچرینگ سیکٹر کو ورلڈ کپ جرسیاں بنانے کے لئے 500 ملین ...

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی گارمنٹس کی صنعت کو ورلڈ فٹ بال کپ کی وجہ سے 500 ملین ڈالر کا کاروبار حاصل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی گارمنٹس مینو فیکچرینگ سیکٹر کو ورلڈ کپ جرسیاں بنانے کے لئے 500 ملین ڈالر کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں جس سے اس سال یہاں سے گارمنٹس کی برآمد میں گزشتہ سال کی نسبت 14فیصد اضافہ ہوگا۔ بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ایک ہزار گارمنٹس فیکٹریوں کا گرپ ہے جو زیادہ تر ٹی شرٹ بناتے ہیں ۔ ان کے مطابق ان کی 100 کے قریب فیکٹریوں کو ورلڈ کپ شائیقین کے لئے جرسیاں بنانے کے آرڈرز ملے ہیں ۔ رواں مالی سال کے آخر 30 جون تک بنگلہ دیش سے گارمنٹس کا برآمدی حجم 25 ارب ڈالر پر آجائے گا۔

بنگلہ دیش چین کے بعد دنیا کا دوسرا ریڈی میڈ ملبوسات ساز ملک ہے جو کہ ملک کی کل برآمدات میں 80 فیصد کا حصہ دار شعبہ ہے اس صنعت میں بنگلہ دیش میں 40لاکھ افراد وابستہ ہیں ۔(hma/hab 1318

مزید : کامرس