النصرہ محاذ حریف گروپوں سے لڑائی بند کرے،ایمن الظواہری

النصرہ محاذ حریف گروپوں سے لڑائی بند کرے،ایمن الظواہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (این این آئی)القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف برسرپیکار النصر محاذ کو حریف جہادی گروپوں کے ساتھ لڑائی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام فریقین صبروتحمل سے کام لیں اوراپنے ہی ساتھیوں کی جان کے دشمن نہ بنیں،عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ایمن الظواہری نے جمعہ کو آن لائن جاری کردہ آڈیو پیغام میں النصر محاذ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کو حکم دیاکہ محاذ کے تمام فوجی فوری طورپر دوسرے جہادی گروپوں کے ساتھ لڑائی بند کردیں-

مزید :

عالمی منظر -