یوکرائنی بحران کے حل کے لیے روسی قرارداد کا مسودہ، مغربی ممالک کی تنقید
کیف(آن لائن)یوکرائن میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد ممکن بنانے کے لیے روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مسودے پر مغربی ممالک کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔ بحران کے شکاریورپی ملک یوکرائن میں روس نواز باغیوں اور ملکی سکیورٹی دستوں کے مابین جاری لڑائی کے فوری خاتمے اور ملک کے جنوب مشرقی حصوں میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی راہ ہموار کرنے کے لیے قرارداد کا مسودہ روس کی جانب سے گزشتہ روز پیش کیا گیا۔
یوکرائن اور مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یوکرائن کے مشرقی حصے میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔