جنوبی افریقہ پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سالانہ چیرٹی بازار کا انعقاد

جنوبی افریقہ پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سالانہ چیرٹی بازار کا انعقاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے سفارتی حلقوں میں یہ خبر بڑی تیزی سے پھیل گئی اور پاکستان ہائی کمیشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج سے پہلے یوری ممالک کے حصے میں آتا تھا۔ انٹرنیشنل ڈپلومیٹک (IDSA)کے سالانہ چیرٹی بازار میں دنیا بھر کے سفارتخانوں نے ہمیشہ کی طرح حصہ لیا حالیہ انعقاد ہوئے اس بازار میں ایک کھلے میدان میں بے شمار سٹالز سجائے گئے اور مختلف مصنوعات کی فروخت کی گئی اور جمع شدہ رقم کو جنوبی افریقہ میں فلاحی کام کرنے کیلئے مختص کئے (IDSA)کی صدر جو کہ کینیڈین ہائی کمشنر کی بیگم نے پاکستان ہائی کمیشن اور خصوصاً بیگم ہائی کمیشن محترمہ مدیحہ ثاقب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تنظیم کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ امر باعث مسرت اور اطمینان ہے کہ تنظیم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ ڈونیشن کرنے والا ملک پاکستان ہے بیگم مدیحہ ثاقب نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلاحی کاموں میں دنیا بھر میں شروع کے چند ممالک میں شمار ہوتا ہے ہماری کوششیں جنوبی افریقہ میں جاری رہیں گی اور پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے ہماری تنظیم اور ہمارا ہائی کمیشن ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا ہائی کمیشن کی خواتین کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ اور پاکستان کی محبت بنیادی عوامل تھے مذہبی جذبہ مستقبل میں ہمارے لئے مشعل راہ ثابت قدم ہو گا روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی بازار میں ایک غیر ملکی سفارتکار نے مسرت بھری حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں اس نے پہلی مرتبہ پاکستان کی اتنے بڑے سکیل پر ترجمانی دیکھی ہے جنوبی افریقہ میں رہنے والی پاکستان کمیونٹیوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی ان خدمات کو سراہا اور درخواست کی کہا ٓئندہ اس طرح کے کاموں میں ان کو بھی شامل کیا جائے جس سے ہمارے ملک کا نام اور بھی زیادہ روشن ہو۔

مزید :

عالمی منظر -