فرانسیسی پولیس کا سرچ آپریشن،شامی لڑائی کےلئے شدت پسند بھرتی کرنےوالے چارافرادگرفتار
پیرس(این این آئی)فرانس میں چار افراد کو شام میں لڑائی کے لیے شدت پسند بھرتی کرنے کے شبے میں چھاپے مار کر گرفتار کرلیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ چھاپے اس کے ایک دن بعد مارے گئے جب ایک فرانسیسی کو پولیس نے برسلز کے یہودی میوزیم میں تین افراد کی ہلاکت کی تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارڈ کیزانووے نے بتایاکہ یہاں ایسے افراد ہیں جو جہادیوں کو بھرتی کرتے ہیں ہم ہر جگہ مستعد ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی،انھوں نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا مہدی نموچے کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔