ایف سی اور رینجر زکی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،3سیکیورٹی اہلکار زخمی

ایف سی اور رینجر زکی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،3سیکیورٹی اہلکار زخمی
ایف سی اور رینجر زکی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،3سیکیورٹی اہلکار زخمی

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹ فیڈر میں ایف سی اور رینجرزکی کارروائی کے دوران 8شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔آپریشن کے دوران 3سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کا محاصرہ کیاتو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ایف سی اور رینجر ز کی جوابی فائرنگ سے8شر پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں