پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا

پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا
پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے وفد نے الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کے احتجاجی  دھرنے میں شرکت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفدبھی احتجاج میں شرکت میں کیلئے پہنچ گیا,وفد میں سکند میندرو، راشد ربانی اور وقار مہدی شامل تھے۔سکندر میندرو نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الطاف حسین سے یکجہتی کے لئے آئے ہیں۔ آصف زرداری نے الطاف حسین کی گرفتاری کے معاملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے معاملے پر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔الطاف حسین لاکھوں لوگوں کے رہنما ہیں اور گرفتاری سے لوگوں کے جذبا ت کو ٹھیس پہنچی ہے۔سکندر  میندرونے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔

مزید : کراچی