رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دیں گے،عثمان منان شیخ
لاہور(پ ر)بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے جانے والے سستے بازار میں عوام کو معیاری اور سستی سبزیوں فراہم کرے گی اور رمضان المبارک میں سستے بازار اور پھل وسبزی منڈیوں میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔