تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں کارکردگی مایوس کن رہی،راشدہ یعقوب

تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں کارکردگی مایوس کن رہی،راشدہ یعقوب


لاہور( جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں نے انصاف کی دھجیاں اڑادیں میرٹ کا واویلہ کرنے والوں نے میرٹ کابراحشر کردیا ۔

تعلیمی انقلاب اوریکساں تعلیم کی باتیں کرنے والوں کی کارکردگی یہ ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق تعلیم کی شرح میں کمی آئی ہے خسرے سے درجنوں بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ا امن وامان کی صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے صرف پشاور سے ہزاروں افراد بھتہ مافیا کے خوف سے دوسرے صوبوں میں نقل مکانی کررہے ہیں

۔

۔

تاجر اور صنعتکار اپنا سرمایہ دوسرے صوبوں میں منتقل کررہے ہیں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے درجنوں کے حساب سے وزیروں اورمشیروں کی فوج ظفرموج بھرتی کرکے صوبے میں اقرباء پروری کی نئی مثالیں قائم کی جارہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4