امریکی جنگ سے نکلے بغیر ملک میں امن نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر وسیم اختر

امریکی جنگ سے نکلے بغیر ملک میں امن نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر وسیم اختر

 لاہور(پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلےمانی لےڈراور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج مسائل کے پہاڑ کھڑے ہیںملک میں کرپشن کی جڑیں مضبوط،امن و عامہ کی صورتحال خراب،بے روزگاری،مہنگائی اورانصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں ، غریب کو اس کا جائز حق نہ ملنا جبکہ امیر کو توقع سے زیادہ دیاجا نا معاشرتی تفریق کا ایک بڑا سبب ہیںغریب عوام کو برابری کے حقوق دے کر اس کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچایاجائے عوام نفسیاتی مریض بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا قومی اےجنڈا اس وقت تک موثر ثابت نہیں ہوسکتا جب تک حکمران نام نہاد امریکی جنگ میں شریک اور اپوزےشن خاموش تماشائی بنی رہے گی امریکی جنگ کو خیر باد کہے بغیر ملک میںامن قائم نہیں ہو سکتا اےک سال مکمل ہو چکا مگرموجودہ حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے انڈسٹری کا شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے قوم کو پلاٹوں اور کرپشن کی سیاست کرنے والوں کے سحر سے نکلنا ہوگاجماعت اسلامی ملکی سیاست میں جمہورےت کے استحکام کےلئے اپنا نمایا ں کردار اد اکر رہی ہے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزےد کہا کہ وسائل کی بہتر تقسیم اورانتظامی بنیادوں پر ملک کو چھوٹے چھوٹے یونٹ میں تقسیم کرنے سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جنوبی پنجاب کے محرومیوں کے ازالے کے لئے ضروری ہے کہ بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے ۔ ہزارہ ،سرائیکی اور کہستان والے اپنا حق مانگتے ہیں تو ان کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4