عدالتی حکم عدولی پر چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلافمقدمہ درج کرنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلافمقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر پولیس آرڈر 2002کے تحت 4تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے جن تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ اچھرہ، فیکٹری ایریا، نشترکالونی اور تھانہ کاہنہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ فاضل عدالت میں زیرسماعت اندارج مقدمہ کی درخواستوں و دیگر کیسوں میں عدالت نے مذکورہ افسران کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز فاضل عدالت نے چاروں ایس ایچ اوز کے خلاف 155-Cکے تحت عدالتی حکم عدولی کرنے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4