زبیر حفیظ انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آفاسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب

زبیر حفیظ انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آفاسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی مرکزی مجلس ...

لاہور(پ ر) اسلامی جمعےت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ شیخ انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں ، ان کا انتخاب گذشتہ روز استنبول میں جاری IFFSO کے سالانہ اجلاس میں خفیہ رائے دہی کے دروان ہوا ۔ جب کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو دوسری مرتبہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ساﺅتھ ایشیاءریجن کا انچارج منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ نے اپنی ذمہ داری کا حلف بھی لیا اور امید ظاہر کی کہ مسلم نوجوان معاشروں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4