سائنس وٹیکنالوجی،بجٹ میں 90 کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد رقم مختص

سائنس وٹیکنالوجی،بجٹ میں 90 کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد رقم مختص

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال 2014-15ءکےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 31منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر 90 کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق سائنس وٹیکنالوجی ڈویژن کی18 جاری سکیموں کیلئے 56 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ 13 نئی سکیموں کیلئے 34 کروڑ 26 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ایم سی ٹیکسلا میں بجلی کے پلانٹس کے ڈیزائن بنانے کے ادارہ کے قیام کیلئے 30 کروڑ روپے،ٹربائنز اور پاور پلانٹ کے آلات کی تیاری کی سہولیات کیلئے 13 کروڑ روپے، سپورٹس انڈسٹری ڈویویلپمنٹ سنٹر سیالکوٹ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے،لسبیلا میں لائٹ انجینئرنگ اپ گریڈیشن سنٹر برائے ایس ایم ایز کیلئے 5کروڑ روپے،حیدر آباد انجینئرنگ سپورٹس سنٹر کیلئے 5 کروڑ روپے،پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیویلپمنٹ کمپنی کے منصوبوں کیلئے 7 کروڑ 65 لاکھ روپے،حب انڈسٹریل پریڈنگ سٹیٹ فیز II (توسیع شدہ) کو فراہمی آب کی سکیم کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سائنس وٹیکنالوجی

مزید : علاقائی