کراچی میں موت کا کھیل جاری 2 افراد ہلاک پولیس مقابلوں میں گینگ وار ملزم وار ڈاکو ہلاک

کراچی میں موت کا کھیل جاری 2 افراد ہلاک پولیس مقابلوں میں گینگ وار ملزم وار ...

            کراچی(آن لائن)کراچی(آن لائن)کراچی میں موت کا کھیل جاری ہے، مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے دو افراد کی جان لی جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔کراچی میں قتل و غارت جاری ہے، تازہ واقعے میں اورنگی ٹاﺅن مومن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو اجس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پٹیل پاڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکہ نصراللہ نامی شخص کی جان لی جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، نیوکراچی، جہانگیر روڈ اور گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت5 افراد زخمی ہوگئے، جنہین قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کراچی کے علاقے لیاری اور شاہراہ نورجہاں پر پولیس مقابلوں میں گینگ وار ملزم اور ڈاکو مارا گیا جبکہ ناظم آباد میں مذہبی جماعت کے رہنما کوبھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جو شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ تھا۔دوسری جانب شاہراہ نورجہاں پر ڈی سلوا ٹاﺅن کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں ناظم آباد سے مذہبی جماعت کے رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق رجویہ تھانے کی حدود میں رہنما کے گارڈ کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کرنے والا سرکاری سیکورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب ناظم آباد نمبر 2 میں کچھ افراد مظاہرے کے لیے سڑک پر آرہے تھے کہ سرکاری گارڈ نے انھیں دیکھ کر فائرنگ کی تھی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی

 

مزید : علاقائی