اپوزیشن کے یاد کرنے پر وزیر اعظم اچانک سینیٹ پہنچ گئے

اپوزیشن کے یاد کرنے پر وزیر اعظم اچانک سینیٹ پہنچ گئے

                          اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدرمملکت ممنون حسین کامشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کافیصلہ رنگ لے آیا،وزیراعظم محمدنوازشریف ایک سال بعد بجٹ کے موقع پراچانک سینیٹ پہنچ گئے،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ جتنا قومی اسمبلی کااحترام کرتا ہوں اتنا ہی سینیٹ کاکرتاہوں سینیٹ پاکستان کے حالات بہتر بنانے میں مفید کردارادا کررہاہے میں ارکان سینیٹ اورارکان سینیٹ مجھے یاد کررہے تھے۔منگل کو وفاقی حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے سینیٹ میں بجٹ دستاویزات پیش کیں اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف بھی اچانک سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیاتھا اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن کی چارجماعتوں جن میں پیپلزپارٹی، اے این پی، ق لیگ اور بی این پی عوامی کے اراکین نے بائیکاٹ کااعلان کیا اورموقف اختیار کیاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتے اورنہ ہی اجلاس میں آتے ہیں بجٹ کے موقع پر وزیراعظم کی سینیٹ میں موجودگی پراراکین نے ڈیسک بجاکران کاخیرمقدم کیااس موقع پر مختصراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ سینیٹ کے اراکین مجھے اور میں سینیٹ کے اراکین کو یاد کررہاتھا فیصلہ کیا کہ ایوان میں جاکراراکین سے ملوں گاہے بگاہے سینیٹ میں آتارہونگا اوراراکین سے گفتگو بھی ہوتی رہے گی انہوں نے کہاکہ آئندہ سینیٹ کے اجلاس میں آﺅنگا اورتفصیلی بات ہوگی۔

مزید : صفحہ اول