صنعتی ترقی کیلئے خصوصی سکیم تشکیل ، جہاز پر پھلوں کی ترسیل کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ

صنعتی ترقی کیلئے خصوصی سکیم تشکیل ، جہاز پر پھلوں کی ترسیل کیلئے سبسڈی دینے ...

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے خصوصی علاقوں کی صنعتی ترقی کے لئے خصوصی سکیم تشکیل دی ہے جبکہ گلگت بلتستان سے پھولوں اور پھلوں کی ہوائی جہاز کے ذریعے نقل و حمل کے لئے 50 فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مکران ڈویڑن، گلگت بلتستان، ضلع سوات اور فاٹا میں ٹرانسپورٹ اور پروسیسنگ کی سہولیات نہ ہونے سے پھل اور دیگر زرعی پیداوار کو سخت نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت نے ان علاقوں میں پروسیسنگ کے منصوبوں کی مدد کی خصوصی اسکیم بنائی ہے۔ ان منصوبوں کو پاکستان میں تیار نہ ہونے والی مشینری درآمد کرنے پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے طویل المدتی رعایتی مالی معاونت بھی ملے گی۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں مقامی پھلوں کے پراسیسنگ پلانٹ کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید : صفحہ اول