نرگس سیٹھی نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو زکے دوروں پر پابندی عائد کر دی

نرگس سیٹھی نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو زکے دوروں پر پابندی عائد کر دی

لاہور(کامرس رپورٹر)سیکرٹری بجلی و پانی نرگس سیٹھی نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو کے دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ویڈیو لنک پر کانفرنس کی ۔ انہوں نے تمام چیف ایگزیکٹوز کو شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت کی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے بعد ازاں راولپنڈی میں مختلف سب ڈویژنوں کا ہنگامی دورہ کیا اور شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کرنے پر راولپنڈی کی ایک ڈویژن کے ایکسئین کو معطل کر دیا ۔

مزید : صفحہ اول