بھاٹی کے علاقے میں 35 سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قراردے دیا

بھاٹی کے علاقے میں 35 سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قراردے دیا


لاہور(کر ائم سیل)بھاٹی کے علاقے میں 35 سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پرمردہ خانے میں جمع کروا دی ۔بتایا گیا ہے کہ بھاٹی

کے علاقے میں35 سالہ نامعلوم شخص کارپوریشن باغ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں بھجوادیا۔پولیس کے مطابق دوران تلاشی متوفی کی جیب سے 121 روپے برآمد ہوئے اور وہ حلیے سے نشئی معلوم ہوتاہے۔

مزید : علاقائی


loading...