ریسکیو1122نے مئی میں 53305 متاثرین کوامدادفراہم کی

ریسکیو1122نے مئی میں 53305 متاثرین کوامدادفراہم کی

لاہور(کر ائم سیل)ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا مقصد سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ایمرجنسی سروس کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے مئی میں پنجاب بھر میں 51170 ریسکیوآپریشن کے دوران 53305ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا، جبکہ سروس نے اس مہینے میں اوسط ریسپانس ٹائم7منٹ برقرار رکھا۔اس دوران ریسکیو 1122کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں16865کال ٹریفک حادثات،25046 میڈیکل ایمرجنسی،1566آگ لگنے کے واقعات ،2507جرائم کی کال155,ڈوبنے کے واقعات, 70عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات ، 20دھماکوںکے واقعات اور 4941دےگر ریسکیو آپریشن پر ریسپانڈ کیا۔

مزید : علاقائی