لاہور پولیس نے ماہ ِمئی مےں 60گینگز کے161ملزمان کو گرفتار
لاہور(کر ائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارکی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہ ِمئی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60گینگز کے161ملزمان کو گرفتار کیا ۔ملزموں کے خلاف مختلف نوعیت کے291مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ ان گینگزکی برآمدگی 88لاکھ8 ہزار روپے سے زائد ہے۔اسی طرح مئی میں مجموعی طور پر738اشتہاری اور905عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔