ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے

لاہور(وقائع نگارخصوصی)ایس پی سٹی رانا شجاعت نے کہا ہے کہ رواں سال میں غلط پارکنگ کرنے پر 53208 اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 92582 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔رانا شجاعت نے کہا کہ شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنا سٹی ٹریفک پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹریفک پولیس نے رانگ پارکنگ کرنے والے 53208 جبکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 92582 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ہو گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن یقینی بنا یا جا سکے۔سرکل افسران اور سیکٹر انچارج ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انسدادی کارروائی جاری رکھیں۔ ایس پی سٹی نے شہریوںسے اپیل کی کہ ٹریفک کی روانی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اخلاقی طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنا معمول بنائیں ۔ مزید معلومات اور شکایات کے لیے شہری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کریں۔

مزید : علاقائی