پنجاب، 24گھنٹوں میں 536ٹریفک حادثات، 468افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 536ٹریفک حادثات، 468افرادشدید زخمی

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 536ٹریفک حادثات میں468شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ193افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں185ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور، 332 مسافراور149پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ90ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت100متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ34حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل666متاثر ہونے والوں میں سے535مرد اور131خواتین شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر451موٹر سائیکلز49آٹو رکشے50موٹر کاریں31مسافربس13ٹرک، اور70دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی