ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی کمسن بچی دم توڑ گئی

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی کمسن بچی دم توڑ گئی

پھول نگر (نمائندہ خصوصی)سات یوم قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو نے والی 3سالہ عروج فاطمہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زند گی کی بازی ہار گئی.۔گزشتہ ماہ کی 27تاریخ کو موٹر سائےکل اور ٹرک کے تصادم میں اُس کا بھائی اجمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا جبکہ عروج کا بازو کٹ گیا اور شدید زخم آئے جن سے وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ننھی عروج کی موت کی خبر ملتے ہی گاﺅں خانکے موڑ کی فضاءسوگوار ہو گئی۔

مزید : علاقائی