ڈکیتی چوری کی متعدد وارادتیں ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی سے زخمی

ڈکیتی چوری کی متعدد وارادتیں ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی سے زخمی

         لاہور ( کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوںمیںشہریوںکو لاکھوںروپے کی نقدی ،طلائی زیورات ، غیر ملکی کرنسی ، موبائل فون ، کریڈٹ کارڈ ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ ایک ڈاکو واردات کے د وران اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر واقع عرشی کلینک مےںچار ڈاکو گھس آئے اور انہوںنے کلینک سے6لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ وہاں موجود ایک شخص نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، ڈاکو ﺅںنے ساتھی کو چھڑوانے کے لئے فائرنگ کر دی جبکہ گولی ان کے اپنے ساتھی کو لگ گئی۔ زخمی ہونے والے ڈاکو کا نام اسجد ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال میںداخل کرا دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈاکو کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ۔نشتر کالونی میںڈاکوﺅںنے اقبال کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورا ت ، نقدی او رموبائل فون لوٹ لئے ، چوہنگ میں ڈاکوﺅںنے آفتاب کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹ لی، جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے مرتضی کے گھر میںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ، گرین ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے رﺅف کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی و موبائل فون، گجر پورہ میںڈاکوﺅںنے ہدایت کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ،سبزہ زا رمیںڈاکوﺅں نے مرسلین کی فیملی کو روک کر 3لاکھ روپے مالیت ، اسلام پورہ میںڈاکوﺅںنے عمرحیات کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت ،واپڈا ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے ا نیس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت ،شاد باغ میں ڈاکوﺅںنے راحت سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، کریڈٹ کارڈ اور موبائل فون ، لٹن روڈ میںڈاکوﺅںنے امانت سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون ، فیصل ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ماجد سے 85ہزار روپے اورموبائل فون،مسلم ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے نذیر سے 55ہزار روپے اورموبائل فون ، شفیق آباد میںڈاکوﺅںنے ٹونی سے 24ہزار روپے اورموبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیںنصیر آباد سے کامران ، اقبا ل ٹاﺅن میںسہیل ،اچھرہ میں ذوالفقار، غالب مارکیٹ میںنذیر اشرف کی گاڑیاں جبکہ سول لائن میںمشرف، ہنجروال میںسراج ، لاری اڈہ میںآصف ، نولکھا میںنجیب ، گوالمنڈی میں سہیل ، گارڈن ٹاﺅن میںسلمان ، اچھرہ میںنفیس ، فیصل ٹاﺅن میںوقاص اور گڑھی شاہو میںنوید کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

 

مزید : علاقائی