حکمران جھوٹے وعدوں پر قوم سے معافی مانگیں،فرخ مون

حکمران جھوٹے وعدوں پر قوم سے معافی مانگیں،فرخ مون

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیرپانی وبجلی عابد شیرعلی اپنی پریس کانفرنس میںفلمی اداکاروں کی طرح بڑھکیں لگانے کے بجائے اپنی نااہلی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کئی بارکیے گئے اپنے جھوٹے وعدوں پرپوری قوم سے معافی مانگیں ،ایک بارپھرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاجن اس وقت مکمل طورپربے قابوہوچکا ہے ، اور اندھیرے ختم کرنے والی حکومت نے اس وقت پورے ملک کوتاریکی میں ڈبودیاہے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت ایک سال کے اندرہی ٹھس ہو گئی ہے اور حکومتی بجٹ میںغریبوںنے جو امیدیں لگائی تھی ان پرپانی پھرگیاہے اوربجٹ میں غریبوں کوریلیف دینے کے حکومتی وعدے صرف خیالی پلاو¿ ہی نکلے غریب آدمی کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو پچھلی حکومت میں تھے لوگ آج بھی روزگار، بجلی ،،گیس ، اور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اورحکمران اپنے ٹھنڈے ٹھارمحلوں میںبیٹھ کراقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1