حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بھی ناقص ہے،احمد سعید

حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بھی ناقص ہے،احمد سعید

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ اس مالی سال کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بھی ناقص ہے اور اسکی ترجیحات بھی صحیح نہیں ہیں موجودہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسانوںسے مقامی انتظامیہ کی مدد سے زبر دستی گندم خرید رہی ہے

کیونکہ حکومت کی گندم کی خریداری کا ہدف پورا نہیں ہو رہا کسان افراط زر سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود حکومت انکی کوئی مدد نہیں کر رہی اسکے برعکس حکومت نے پیپلز پارٹی کے دور کی دی ہوئی سبسڈی بھی واپس لے لی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1