جعلی ڈگری پر رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جعلی ڈگری پر رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔شاہدرہ کے رہائشی تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی اہلیت چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ عمران نذیر نے بی اے کا امتحان دینے کیلئے 2002میں فارم جمع کروایا جس پر انہیں رجسٹریشن نمبر بھی الاٹ ہوا مگر امتحان نہ دینے کی بنیاد پر انہیں فیل قرار دیا گیا۔2004میں دوبارہ رجسٹریشن کرائی تو عمران نذیر نے پہلی رجسٹریشن کا ذکر نہیں کیا جس پرانکے خلاف یو ایم سی کا کیس بھی درج ہوا۔ 2005میں خواجہ عمران نذیر نے تیسری مرتبہ نئی رجسٹریشن کرائی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں امتحان دینے کی اجازت تو دیدی مگر خواجہ عمران تیسری مرتبہ بھی فیل ہو گئے، حقیقت میں انکی بی اے کی ڈگر جعلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -