اسلام آباد، آبپارہ چوک کے قریب پولیس وین پر فائرنگ، 2اہلکار زخمی

اسلام آباد، آبپارہ چوک کے قریب پولیس وین پر فائرنگ، 2اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( اے این این ) وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ چوک کے قریب پولیس وین پر فائرنگ 2اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آبپارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے معمول کی گشت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایک پولیس اہلکار کو سینے میں اور ایک کو بازو میں گولی لگی ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -