تجاوزات کے باعث بازار کی چوڑائی کم ہو کر رہ گئی ہے،ناصر عطاری

تجاوزات کے باعث بازار کی چوڑائی کم ہو کر رہ گئی ہے،ناصر عطاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)غازی آباد بازار میں تاجروں کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ یہاں قائم ناجائز تجاوزات کا ہے بازار کی چوڑائی بیشتر جگہوں پر آٹھ فٹ ہے اور تجاوزات کی وجہ سے اس کی چوڑائی کئی جگہوں پر تین فٹ تک ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار غازی آباد بازار کے نائب صدر ناصر عطاری نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹاﺅن انتظامیہ بازار میں تجاوزات کے خلاف کبھی کبھار ہی آپریشنکرتی ہے تاجر بھی پیسے کمانے کے لیئے اپنی دکانوں کے فرنٹ لوگوں کو کرائے پر دے دیتے ہیںاور بازار میں صارفین کے گزرنے کی جگہ کم کر دیتے ہیںان وجوہات کی وجہ سے بازار میں تجاوزات کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے اس کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ غازی آباد بازار کی انجمن تاجران بڑی دکانوں سے ایک سو جبکہ چھوٹی دکانوں سے پچاس روپے ماہانہ چندہ لیتی ہے جس سے ہم بازار میں سکیورٹی کے لیئے رکھے ہوئے گارڈز کی تنخواہ دیتے ہیں اس حوالے سے ہم نے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے بھی رابطہ کیا لیکن ان نے نفری کی کمی کو جواز بنا کر معذرت کر لی تھی ۔انجمن کی حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1