افغانستان سے شرپسندوں کاپاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ ، چاراہلکار شہید، متعدد حملہ آور مارے گئے

افغانستان سے شرپسندوں کاپاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ ، چاراہلکار شہید، ...
افغانستان سے شرپسندوں کاپاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ ، چاراہلکار شہید، متعدد حملہ آور مارے گئے

  


باجوڑ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملوں میں چاراہلکار شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر بھاری جانی نقصان کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔پاکستان نے حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پڑوسی ملک اپنی سرزمین سے پاکستان میں حملے روکے ۔ عسکری ذرائع کے مطابق سرحد پار سے آنیوالے دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ مکھنا ٹاپ اور مانوزنگل پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دواہلکار شہید اور ایک افسرسمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے دواہلکار بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ذرائع نے بتایاکہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر شرپسندوں کو بھاری جانی نقصان اُٹھاناپڑا جس نے کچھ شرپسندوں کوجان بچاکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔عسکری ذرائع کے مطابق 25مئی سے اب تک افغانستان سے حملہ ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ افغان دہشتگردوں کی طرف سے پاکستان میں ہونیوالا حملہ بلااشتعال تھا، افغانستان سے احتجاج کیا اور حملے روکنے کا مطالبہ کیاگیا۔

مزید : قومی /Headlines


loading...