کوٹیکنا ریفرنس :آصف علی زرداری پر 24جون کو فرد جرم عائد ہوگی

کوٹیکنا ریفرنس :آصف علی زرداری پر 24جون کو فرد جرم عائد ہوگی
کوٹیکنا ریفرنس :آصف علی زرداری پر 24جون کو فرد جرم عائد ہوگی

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث آصف علی زرداری کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 جون کو طلب کر لیا ہے ،سابق صدر کے اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ اسی دن سنایا جائےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث نہ سنایا جا سکا۔بریت کی دونوں درخواستوں پر 24 جون کو فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے آصف علی زرداری کو کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 24 جون کو ہی پیش ہونے کو حکم دیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے ایس جی ایس ریفرنس میں گواہوں کو 24 جون کو ہی طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں