تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ، اچھا پرفارم کریں گے:مصباح الحق

تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ، اچھا پرفارم کریں گے:مصباح الحق
تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ، اچھا پرفارم کریں گے:مصباح الحق

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ سے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا ہے، محمد عرفان کا فٹ ہونا خوش آئند ہے،کپتانی کا معاملہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ میں شرکت سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔ اس سے کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا کہ تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانا ہے ،میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ساتھ سینئرز کی فٹنس سے بھی مطمئن ہوں ۔ انہوں نے وقار یونس کے کوچ مقرر ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور کوچ قومی ٹیم کے لیے بہت خدمات ہیں ۔ کپتانی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ہاتھ میں ہے ۔ مصباح الحق نے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو بالنگ اٹیک کا اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے ان کی فٹنس کو بہت اہم قرار دیا ۔

مزید : کھیل