ماتحت عدالت کے 13 سول ججوں کا کام سے روک دیا

ماتحت عدالت کے 13 سول ججوں کا کام سے روک دیا
 ماتحت عدالت کے 13 سول ججوں کا کام سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے تیرہ سول ججوں کا کام سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کے روبر ماتحت عدالیہ کے ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا جس میں پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے تیرہ سول ججوں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور سائلین کے ساتھ درست رویہ نہ رکھنے کی سنگین شکایات سامنے آئیں جس کے بعد کمیٹی نے ججوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تیرہ ججوں کو کام سے روکتے ہوئے ان سے جوڈیشل ورک کے تمام اختیارات واپس لے کر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -