ایم کیوایم کے مزید دو رہنماﺅں کی گرفتاری متوقع
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے مزیددو رہنماﺅں کی گرفتاری کی تیاری جاری ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری حکام نے حاصل کرلئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ دو مزید افراد کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرچکی ہے اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے تاہم ان دونوں رہنماﺅں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں اور نہ ہی اُن کی شناخت ظاہر کی گئی ہے کہ وہ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں یا متحدہ میں کونسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں ۔