کیا کترینہ کیف نے منگنی کرلی ؟

کیا کترینہ کیف نے منگنی کرلی ؟
کیا کترینہ کیف نے منگنی کرلی ؟

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی کے چرچے زبان زدعام تھے لیکن  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دونوں نے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورمنگنی بھی ہوگئی ، شادی کی تاریخ بھی طے کرلی گئی  لیکن اس بارے میں رنبیر کپور نے تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے محض افواہ قراردیاہے ۔ بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا کے مطابق رنبیر کی جگا جاسوس کی شوٹنگ کیلئے کیپ ٹاﺅن روانگی سے قبل ہی دونوں خاندانوں نے رنبیر اور کترینہ کیف کی منگنی کردی ہے اور ساتھ ہی شادی کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی اور امکان ہے کہ  کترینہ کیف اس سال کے آخر تک سسرال چلی جائیں گی تاہم اس بات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کپ ٹاﺅن میں بھی دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھاگیاہے، رنبیر کپور کی شادی پر کرینہ کپورڈانس کریں جبکہ سیف علی خان بھی خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف کے دوست اور بھارتی میڈیا کے مطابق ممکنہ دولہا رنبیر کپور نے منگنی وغیرہ کی تصدیق کرنے انکار کردیاہے اور کہاہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی ۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف فلم ”بینگ بینگ“ کی عکس بندی کے دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے فلم کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس