سائیکل پر دفتر آنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

سائیکل پر دفتر آنے والوں کیلئے انعام کا اعلان
سائیکل پر دفتر آنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتیں اپنے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات دینے اور اُن کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف پروگراموں کااعلان کرتی ہیں لیکن فرانس کی حکومت نے سائیکل پر دفتر آنے والے افراد کیلئے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد فرنسیسی شہریوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی اور ایندھن کی بچت کرنا ہے۔ فرانس کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق منصوبہ آزمائشی طور پر چھ ماہ کیلئے شروع کیا جارہا ہے جس میں ابتدائی طورپر بیس کمپنیاں اور ادارے شامل ہوں گے، جن کے ملازمین کی کل تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔ بیان کے مطابق منصوبے میں شامل کمپنیاں اور ادارے اپنے ملازمین کو سائیکل پر دفتر آنے کی صورت میں فی کلومیٹر پچیس سینٹ ادا کریں گے۔ فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ فریڈرک کو ویلیئر نے کہا ہے کہ اگر آزمائشی مدت کے دوران اس مشق کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے تو اگلے مرحلے میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -