امریکی چوروں کی انوکھی واردات
نارتھ کیرولینا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا انوکھی چوری ہے جس دوران چوروں نے 13ہزار ڈائپر چرالیے ۔بتایاگیاہے کہ یہ ڈائپر ایک این جی او کی ملکیت تھے جواُن لوگوں کو فراہم کیے جاتے ہیں جو خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ این جی او کاکہناتھاکہ چوروں کاعلم نہیں لیکن اُنہیں بہت نقصان اُٹھانا پڑا کیونکہ خزانے میں موجود تمام رقم ڈائپرزپر خرچ کرچکے تھے ۔