ایک مکالمے نے رجنی کانت اور سوناکشی کی گھبراہٹ دورکردی

ایک مکالمے نے رجنی کانت اور سوناکشی کی گھبراہٹ دورکردی
ایک مکالمے نے رجنی کانت اور سوناکشی کی گھبراہٹ دورکردی

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار رجنی کانت اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا ایک دوسرے کو دیکھتے ہی گھبراگئے لیکن ایک ایسامکالمہ ہواجس نے دونوں کی گھبراہٹ دور کردی ۔ اس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود سوناکشی سنہا نے کیا۔ سوناکشی نے بتایاکہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم لنگا کے سیٹ پرپہنچیں اور براہ راست رجنی کانت کی طرف بڑھتے ہوئے کہاکہ سر، آپ کے ساتھ کام کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی میں بہت نروس (گھبرائی ہوئی) بھی ہوں جس پر رجنی کانت کا کہناتھاکہ نروس تو وہ بھی ہیں ، تم میرے دوست کی بیٹی ہو اور میں تمہارے ساتھ اس فلم میں ہیرو ہوں۔ یادرہے کہ رجنی کانت اور سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا اچھے دوست ہیں اور دونوں نے 80 کی دہائی میں بعض فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا ہے۔سوناکشی کاکہناتھاکہ رجنی کانت حیرت انگیز ہیں،بڑے سٹار ہیں لیکن برتاو¿ تمام لوگوں کے ساتھ یکساں ہے، وہ سب سے بڑے خلوص کے ساتھ ملتے ہیں،،چاہے کتنے بھی مداح انھیں کیوں نہ گھیر لیں، وہ گاڑی کا شیشہ نیچے گرا کر سب لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کرتے ہیں۔

مزید : تفریح