ایپل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے

ایپل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے
ایپل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد فیچرز متعارف کرا دیئے

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ios8 متعارف کروادیا ہے جس کی دیگر خوبیوں کے علاوہ بھیجے گئے میسج کو خود بخود ختم کرنے کے فنکشن نے خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس نئے سافٹ ویئر میں متعارف کئے گئے سسٹم میں یہ خوبی ہے کہ آپ جو ویڈیو، آڈیو اور ٹیکسٹ میسج بھیجتے ہیں ان کے خود بخود ڈلیٹ (Delete) ہونے کا وقت مقرر کرسکتے ہیں یعنی مقررہ وقت کے بعد موصول کرنے والا شخص چاہے بھی تو ان کو اپنے پاس محفوظ نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ خود بخود ڈلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کا بہتر کی بورڈ یہ اندازہ لگاسکتا ہے کہ آپ کیا ٹائپ کرنے والے ہیں اور ممکنہ لفظ آپ کو دکھادے گا۔ اس سسٹم میں یہ خوبی بھی ہے کہ اس کے ذریعے بچوں کی انٹرنیٹ پر سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ مثلاً اگر بچے انٹرنیٹ پر کچھ خریدیں تو اس کی اطلاع والدین کو ہوجائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی