انٹرنیٹ صارفین ہوشیار!

انٹرنیٹ صارفین ہوشیار!
انٹرنیٹ صارفین ہوشیار!

  


لندن (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوراً احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں ورنہ کمپیوٹر وائرس کا ایک خطرناک عالمی حملہ نہ صرف آپ کے بینک اکاﺅنٹ خالی کردے گا بلکہ آپ ذاتی تصویریں اور ویڈیو بھی اڑالے جائے گا۔ ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہزاروں کمپیوٹر ”گیم اوور ذیوس“ (Gameover Zeus) نامی وائرس کا شکار بن چکے ہیں اور اگرچہ سیکیورٹی ماہرین نے جوابی حملے کرکے اس وائرس کو عارضی طور پر کنٹرول کیا ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی وارننگ جاری کی ہے کہ تقریباً دو ہفتے تک یہ وائرس دوبارہ بھرپور طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوگا۔ برطانیہ کے ادارے ”نیشنل کرائم ایجنسی“ (National Crime Agency) نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس آپ کے بینک اکاﺅنٹ تک آپ کی رسائی کو ناممکن بناسکتا ہے اور اس دوران مجرم آپ کے اکاﺅنٹ کو صاف کردیں گے۔ پاکستان میں بھی مختلف وائرس کے حملے میں لوگ کافی نقصان اٹھاچکے ہیں اور ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ اینٹی وائرس پروگرام کا تازہ ترین ورژن انسٹال کریں اور بہتر ہے کہ ونڈوز بھی دوبارہ انسٹال کرلیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس