دنیا کی اڑن طشتری خلاءمیں جانے کیلئے تیار
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ناسا کی طرف سے پہلی اڑن طشتری خلا میں بھجوانے کے لئے تیار، آج (3جون) امریکہ کے نیوی میزائل اڈے سے روانہ کی جائے گی۔ یہ تجرباتی مشن ناسا ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔ یہ طشتری، جسے ایل ڈی ایس ڈی (Low Density Supersonic Decelerator) کا نام دیا گیا ہے، مریخ سمیت دیگر سیاروں پر اہم معلومات کے حصول کا ذریعہ بنے گی۔ اس ضمن میں ناسا ہیڈکوارٹر کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر مائیکل غازارک کا کہنا ہے کہ ”ایجنسی مریخ کی ارتقائی جانچ پڑتال کے لئے شروع کی جانے والی اپنے مہم کے لئے بالکل تیار اور اس جانب بڑھ رہی ہے۔ نئے تجربے سے قبل بھی ہم مریخ کا سفر کرچکے ہیں، جہاں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، اب ہم آئندہ سال مریخ پر دو مزید سواریاں بھجوانے پر بڑی تیزی سے کام کر رہے ہیں“۔ نئے پراجیکٹ مینجر مارک ایڈلر کا کہنا ہے کہ” اس مشن کی تکمیل سے جلد ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ زمین کے باشندے مریخ پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نئی اڑن طشتری اگر اپنی رفتار کے مطابق ٹارگٹ کو حاصل کر لیتی ہے تو یہ دن ہمارے لئے بہت بڑا ہوگا“۔