الطاف حسین کو آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان

الطاف حسین کو آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان
الطاف حسین کو آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان

  


الطاف حسین کو آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان

لندن (مانیٹرنگ ڈیکس) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ناساز طبیعت کے باعث آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے، پاکستان نے قونصل رسائی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ لندن کے ولنگٹن ہسپتال میں کئے گئے، ان کا بلڈ شوگر کافی زیادہ تھا، ڈاکٹروں نے بلڈ شوگر نارمل کرنے کے لئے انہیں ادویات دیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق الطاف حسین ناساز طبیعت کے باعث پولیس کو انٹرویو دینے کے قابل نہیں ہیں ۔ انہیں آج رات بھی ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق الطاف حسین ہسپتال میں پولیس کی حراست میں ہی رہیں گے۔دوسری طرف وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے الطاف حسین تک رسائی کے لئے باضابطہ درخواست دے دی ہے جس میں ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ الطاف حسین پاکستانی شہری ہیں ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزید : بین الاقوامی