قسمت ہو تو ایسی

قسمت ہو تو ایسی
قسمت ہو تو ایسی

  


اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے ایک جوڑے کی دنیا اس وقت اندھیر ہوگئی جب وہ پانچ کروڑ ڈالر کی لاٹری کا وہ ٹکٹ گما بیٹھے کہ جسے دکھا کر انہوں نے انعام وصول کرنا تھا لیکن پھر اچانک ایک فرشتہ صفت خاتون نے وہ ٹکٹ ان کے گھر پہنچا کر انہیں خوشی سے نہال کردیا۔ حکین اور ابیولا نامی یہ میاں بیوی ایک ایسے ٹکٹ کے مالک تھے کہ جو 5 کروڑ ڈالر کا انعام جیت چکا تھا اور چند دن بعد انہیں یہ انعام ملنے والا تھا۔ حکین نے حفاظتی نقطہ نظر سے ٹکٹ کو اپنی بیوی کے پرس کے اندر ٹیپ لگا کر چپکا دیا تھا۔ اتفاق سے اس کی بیوی پرس کو اس وقت ساتھ ہی لے گئی جب وہ مقامی چرچ میں عبادت کے لئے گئے اور وہاں کوئی چیز نکالتے وقت یہ قیمتی ٹکٹ پرس سے باہر گرگیا۔ گھر واپس آکر جب انہیں ٹکٹ کی گمشدگی کا علم ہوا تو بیچاروں کا دل ہی بیٹھ گیا اور انہوں نے گھر کا کونہ کونہ چھان مارا، اس سے پہلے کہ یہ صدمہ ان کی جان ہی لے لیتا ایک خاتون اچانک ان کے گھر آئی اور اس نے بتایا کہ اسے چرچ کے دروازے پر ان کا ٹکٹ پڑا ملا ہے۔ دونوں میاں بیوی خوشی سے پاگل ہوگئے اور خدا کی اس مہربانی پر حیران رہ گئے۔ ٹکٹ ملنے کے بعد انہوں نے پانچ کروڑ ڈالر کا انعام حاصل کرلیا ہے اور اپنا دنیا گھومنے کا خواب پورا کرنے کیلئے بھرپور تیاری بھی کرلی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس