چند روزمیں پانی بحران کا خدشہ ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی

چند روزمیں پانی بحران کا خدشہ ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو ...
چند روزمیں پانی بحران کا خدشہ ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی، جس کے بعد آئندہ چند روز میں زراعت اور پینے کے پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے ۔ ارسا ترجمان کے مطابق شمالی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جس کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک رہ گئی ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ صرف65 ہزار کیوسک ہے جو کہ صرف پانچ دن تک چل سکتا ہے۔ ارسا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو تربیلا ڈیم آئندہ چند دن میں خالی ہو جائے گا جس سے زراعت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کا بھی بحران شدت اختیار کرسکتا ہے لہذا پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے ۔

مزید : اسلام آباد