سول ہسپتال سے گیارہ سالہ لڑکا اغوا،ماں غم سے نڈھال ، لواحقین کا احتجاج

سول ہسپتال سے گیارہ سالہ لڑکا اغوا،ماں غم سے نڈھال ، لواحقین کا احتجاج
سول ہسپتال سے گیارہ سالہ لڑکا اغوا،ماں غم سے نڈھال ، لواحقین کا احتجاج
کیپشن: hospital

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال میں زیرعلاج گیارہ سالہ لڑکا اغوا ہو گیا، لواحقین نے ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کامطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے درویش پورہ کے رہائشی گیارہ سالہ ثاقب کو اس کے گھر والے علاج کے لئے تین روزقبل سول ہسپتال میں لائے تھے ، واقعہ سے کچھ دیر قبل اس کا بڑا بھائی ادویات لینے کے لئے ہسپتال سے باہر گیاجس دوران گیارہ سالہ ثاقب لاپتہ ہو گیا۔ بیٹے کے اغوا کی خبر سن کر ماں بھی ہسپتال پہنچ گئی اور بیٹے کی بازیابی کی دھائی دینے لگی ، لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ثاقب کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ہسپتال کی انتظامیہ ہو گی۔

مزید :

گوجرانوالہ -