آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کے وائس چیئر مین سنٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کے وائس چیئر مین سنٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کے وائس چیئر مین سنٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

  


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چین کے وائس چیئر مین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان چانگ لانگ سے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف اور جنرل فان چانگ لانگ کی ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات ، پاک چین تعلقات اوردفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں ، جہاں وہ  اعلیٰ عسکری اور سول قیادت سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی