الطاف حسین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

الطاف حسین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
 الطاف حسین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے، ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے ان کی بیٹی افضا الطاف کی کچھ دیر میں ملاقات کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الطاف حسین نے کچھ دیر قبل اپنے وکلا سے بھی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ میں ٹیلی فون بھی کیا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے تقریباً دس منٹ سے زائد بات چیت کی اور کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی