ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کیلئے مفید غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کیلئے مفید غذائیں
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کیلئے مفید غذائیں
کیپشن: Doctor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکاٹ لینڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار) کا شکار ہیں تو ڈاکٹرز کی سب سے پہلی ہدایت یہ ہوتی ہے کہ کھانے پینے کی عادت میں تبدیلی لائیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایسی غذاﺅں کا استعمال کریں، جن میں سوڈیم کی شرح کم ہو تاکہ ہائی بلڈ پریشر کا قدرتی علاج ممکن ہو سکے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں آگاہی دیں گے جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا قدرتی علاج ہےں۔
کیلا: اس مزیدار پھل میں نہ صرف سوڈیم کی شرح کم ہوتی ہے بلکہ یہ پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔
دہی: کیلشیم کے بارے میں زیادہ تریہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بچوں کی ضرورت ہے۔ حالاں کہ یہ بڑوں کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے کیوں کہ جسم میں اس کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو سراٹھانے نہیں دیتی اور دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
دار چینی: طبی ماہرین دار چینی کو ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے نہایت مفید سمجھتے ہیں۔
آلو: اچھے طریقے سے تیار کیا جانے والا آلو پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعے ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
مچھلی: پروٹین کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ مچھلی ہے، جس میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔ وٹامن ڈی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔
جوءکا آٹا: ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے ناشتے میں جوءکے آٹے کا استعمال نہایت سود مند ہے۔
پالک: پالک اور اسی طرح کی پتوں والی سبزیوں میں سوڈیم کی شرح بہت کم ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کے علاج میں نہایت معاون ہیں۔
لوبیا: لوبیا پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو عمومی انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہے لیکن اس کا اضافی فائدہ ان لوگوں کے لئے ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ لوبیا میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو بلند فشار کے مریضوں کے لئے بہت اچھی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -