امریکا 20 سال بعد صومالیہ میں سفیر تعینات کر نے پر رضا مند

امریکا 20 سال بعد صومالیہ میں سفیر تعینات کر نے پر رضا مند
امریکا 20 سال بعد صومالیہ میں سفیر تعینات کر نے پر رضا مند

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے 20 سال بعد صومالیہ میں سفیر تعینات کر نے پر رضا مند ی ظاہر کر دی ہے ، سفیر کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید پر اوباما انتظامیہ نے صومالیہ میں سفیر مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن تاحال وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے اس عہدے کے لیے کسی شخص کا نام سامنے نہیں آیا ، سفیر کی نامزدگی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے پانچ جنوری 1991 کو صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں اپنا سفارت خانہ بند کرکے تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا جس کے بعد سے صومالیہ کے لئے امریکی سفیر نامزد نہیں کیا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ سفیر کی تعیناتی کے باوجود امریکہ کا موغا دیشو میں سفارت خانہ کھولنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی